وفاقی بجٹ: مزدور کی کم سے کم اجرت 10 سے بڑھا کر 11 ہزارکرنیکی تجویز اسلام آباد…جیو نیوز کو بجٹ تقریر کی کاپی حاصل کر لی جس کے مطابق وفاقی بجٹ برائے2014اور2015میں سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے،جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت 10 ہزار سے بڑھا کر 11 ہزار اور کم از کم پنشن 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے کی تجویزہے۔اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں گریڈ1 سے 15تک کے ملازمین کو ماہانہ ایک ہزار روپے فکس میڈیکل الاوٴنس بھی دیا جائے گا۔